ابنا: اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ احمد داؤد اوغلو نے انقرہ میں ایران کے نائب وزیرخارجہ محمد علی فتح اللہی سے ملاقات میں کہا کہ کوئی بھی ترکی کی سرزمین سے ایران کے خلاف اقدام نہیں کر سکتا اور جس ملک نے بھی ایران پر حملے کا ارادہ کیا تو وہ ترکی کو اپنے سامنے دیکھے گا۔ایران کے نائب وزیرخارجہ محمد علی فتح اللہی نے بھی ایران اور ترکی کے اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک اپنی مشکلات اور مسائل حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کا راستہ ہموار کریں گے۔..........
/169